کراچی:کیماڑی علی محمد گوٹھ میں ماحولیاتی آلودگی کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افرادکی قبر کشائی کا فیصلہ کیا ہے۔
موچکو تھانےکے علاقے کیماڑی علی محمد گوٹھ میں ماحولیاتی آلودگی کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افرادکی قبر کشائی کا فیصلہ کیا ہے قبرکشائی کے لیے باقاعدہ اجازت عدالت سے طلب کی جارہی ہے۔
اس سلسلے میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیماڑی شمائل ریاض ملک نے بتایا کہ پولیس نے قبر کشائی کی اجازت کے لیے خط لکھ دیا ہے قبر کشائی کی اجازت کے بعد لاشوں کے پوسٹ مارٹم سے موت کی وجوہات معلوم کی جائنگی تاکہ تفتیش کو آگے بڑھایا جا سکے ۔
انھوں نے بتایا کہ علی محمد گوٹھ میں ماحولیاتی آلودگی سے ہونے والے اموات کے درج مقدمے میں ایک پلاسٹک فیکٹری کا مالک گرفتار ہے اورملزم کادو روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزم سے تفتیش کیلئے سوال نامہ تیار کرلیا گیا ہے فیکٹری میں کونسا مٹیریل استعمال کیا جارہا تھا، ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لیے کیا اقدامات اٹھائے گئے تھے فیکٹری کب سے قائم تھی گرفتار ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی۔ انھوں نے بتایا کہ مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کی تلاش کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے تفتیشی ٹیم میں ڈی ایس پی۔
ایس ایچ اواورایس آئی یو شامل ہیں ، پولیس کی جانب سے سندھ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کے حوالے سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔
