Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بارشیں متوقع : مسجد نبوی ﷺ کے انتظامی امور میں تیزی | زرائع نیوز

بارشیں متوقع : مسجد نبوی ﷺ کے انتظامی امور میں تیزی

مکہ : مسجد نبوی ﷺ کے انتظامی امور کے ذمہ دار حکام نےبتایا ہے کہ متوقع بارشوں اور خراج موسم کے پیش نظر حرم نبوی میں زائرین اور نمازیوں کے لیے انتظامی امور کی انجام دہی تیز کردی گئی ہے۔مسجد نبوی ﷺکے انتظامی امور کی ذمہ دار ایجنسی نے مدینہ منورہ میں متوقع بارش کی صورتحال کے تناظر میں اپنی تیاریاں اور کوششیں بڑھا دی ہیں تاکہ مسجد نبوی ﷺ میں زائرین اور نمازیوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

ایجنسی نے مسجد نبوی اس کی چھت اور اس کے صحن کے اندر واٹر سکشن اور واشنگ مشینیں تقسیم کی ہیں اور مسجد کے اندر اور اس کے صحن میں تمام انتظامی کام تیز کردیے ہیں۔ مسجد نبوی ﷺ میں کام کرنے والے رضا کاروں اور ورکرز کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے۔