Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سندھ ہائیکورٹ : پیٹرولیم قیمتوں سے متعلق درخواستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ طلب | زرائع نیوز

سندھ ہائیکورٹ : پیٹرولیم قیمتوں سے متعلق درخواستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ طلب

کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست پر قیمتوں کے تعین سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ طلب کرلیا۔

عدالت نے درخواست گزار کو کہا کہ قیمتوں کے تعین پر سپریم کورٹ فیصلہ دے چکی ہے آپ وہ پیش کریں عدالت نے سماعت ایک ہفتہ کیلئے ملتوی کردی۔

درخواست میں سیکریٹری خزانہ،سیکریٹری پیٹرولیم ،اوگرا و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے اور موقف اختیار کیا کہ وزارتِ خزانہ نے گزشتہ روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35’35 روپے اضافہ کردیا لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 18’18 روپے اضاضہ کردیا ہے ۔

حکومت کی جانب سے عوام پر بوجھ ڈالنے کا نوٹس لیا جائے پاکستانی عوام پہلے مہنگائی کے بوجھ تلے پسی ہوئی ہے دو صوبوں کی اسمبلیاں تحلیل کردی گئی ہیں جبکہ قومی اسمبلی 33 ممبران کے استعفیٰ منظور کرلئے گئے ہیں آئی ایم ایف کے ایجنڈے کو پورا کرتے ہوئے ملکی تاریخ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری پارلیمنٹ سے لینے کی ہدایت کی جائے پیٹرولیم مصنوعات کی پرانی قیمتیں بحال کرنے کا حکم دے جائے ۔