کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کا اہم اجلاس ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز دفتر بہادرآباد میں منعقدہ ہوا جس کی صدرات کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی۔
اجلاس میں آئندہ مارچ ہونے والے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا اور اس سلسلے میں تمام شعبہ جات اور ونگز کو انتخابات کی تیاری کے لئے ہدایات جاری کی گئیں۔
اجلاس میں سانحہ پولیس لائنز پشاور کے شہداء اور مواچھ گوٹھ کیماڑی میں جاں بحق بچوں کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی۔
