Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
وزیر اعظم نے ایٹمی بجلی گھر منصوبے کے تھری کا افتتاح کردیا | زرائع نیوز

وزیر اعظم نے ایٹمی بجلی گھر منصوبے کے تھری کا افتتاح کردیا

کراچی : وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایٹمی بجلی گھر کے منصوبے کے تھری کا افتتاح کردیا۔وزیرِ اعظم نے ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ کر نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تھری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان 27 ارب ڈالر کا ایندھن درآمد کر رہا ہے، ایندھن کی درآمد میں اربوں ڈالر کی بچت سے پاکستان آگے بڑھ سکتا ہے، ملک کو سستے ایندھن کی ضرورت ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ شمسی توانائی بجلی کی ضرورت پوری کرنے میں بہت مددگار ہوسکتی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کے دورِ حکومت میں اس منصوبے کو حتمی شکل دی گئی تھی، اس منصوبے سے 1100 میگاواٹ ایٹمی بجی حاصل ہوسکے گی,وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے دوست ملک چین فی میگاواٹ کی قیمت کم کرے گا، چین اور پاکستان بہترین دوست ہیں اور یہ دوستی 75 سال میں مضبوط ہوتی گئی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک منصوبے پر نواز شریف کے دور میں دستخط ہوئے، سی پیک منصوبے سے پاکستان میں ہزاروں میگاواٹ بجلی بن رہی ہے, ماضی میں کچھ مشکلات سے سی پیک میں تاخیر ہوئی، پوری امید ہے پاک چین تعلقات سے سی پیک منصوبے آگے بڑھیں گے۔