کوہاٹ : کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 17 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں، حادثے میں 17 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں 3 خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب تاندہ ڈیم کوہاٹ میں مدرسے کے طلبہ کی کشتی ڈوبنے کے حادثے میں جاں بحق طلباء اور اساتذہ کی تعداد 51 ہوگئی،مدرسے کے نگراں نے محکمہ آبپاشی کے اہلکاروں کے خلاف غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کروا دی، آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانڈہ ڈیم پر پاک فوج کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے، پاک فوج کے دستوں کی ریسکیو 1122 اور سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر 72 گھنٹے سے کوششیں جاری ہیں۔
