Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ٹیکس چوری ، مالی فراڈ میں ملوث افراد کے خلاف بڑا کریک ڈائون متوقع | زرائع نیوز

ٹیکس چوری ، مالی فراڈ میں ملوث افراد کے خلاف بڑا کریک ڈائون متوقع

اسلام آباد: حکومت نے ٹیکس چوری اور مالی فراڈ میں ملوث افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے بڑی کاروائی میں عدلیہ کی بھی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق ٹیکس چوری، کرپشن اور مالی فراڈ میں ملوث افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور حکومت نے اس حوالے سے بڑی کارروائی کی تیاری مکمل کر لی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے وفاقی حکومت نے اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں کی ہائیکورٹس سے تعاون حاصل کرلیا ہے۔

بے نامی ایکٹ کے تحت ٹرائل کیلئے عدالتوں کو خصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی کابینہ نے وزارت قانون کی سمری کی سرکولیشن منظوری بھی دیدی۔وفاقی حکومت نے بے نامی ایکٹ2017 کو فعال کردیا، وزارت قانون نے خصوصی عدالتوں کیلئے چیف جسٹس صاحبان سے رجوع بھی کر لیا،چیف جسٹس صاحبان کے نامزد کردہ نمائندوں کو خصوصی اختیارات دیدیئے گئے ۔