Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ایف بی آر نے ڈالر کی نقل وحمل کیلئے ٹریک ایپ متعارف کرادی | زرائع نیوز

ایف بی آر نے ڈالر کی نقل وحمل کیلئے ٹریک ایپ متعارف کرادی

لاہور : ایف بی آر کسٹم نے اربوں ڈالر بیرون ملک اسمگل ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ ڈالر بیرون ملک لے جانے یا پاکستان لانے والوں کی سہولت کے لئے ٹریک ایپ متعارف کرا دی ہے۔

ممبر کسٹم آپریشنز مکرم جاہ انصاری نے کہا کہ ائیرپورٹس پر کرنسی ڈیکلئیریشن کا طریقہ آسان ہوگیا ہے، آپ بیرون ملک جا رہے ہیں یا پاکستان واپس آرہے ہیں ایئر پورٹ پر پہنچنے سے پہلے ہی غیر ملکی کرنسی کی الیکٹرانک ڈیکلئیریشن کر سکیں گے۔

ایف بی آر نے ڈالر بیرون ملک لے جانے یا پاکستان لانے والوں کی سہولت کیلئے ٹریک ایپ متعارف کرا دی ہے۔ایف بی آر کسٹم کے مطابق ہوائی اڈوں پرکرنسی ڈکلیئریشن لازمی قرار دی گئی ہے، اب 18 سال سے کم عمر افراد ہر وزٹ پر 2500 ڈالر لے جا سکیں گے، جب کہ 18 سال سے زائد عمر افراد کو ہر وزٹ پر 5 ہزار ڈالر لے جانے کی اجازت ہوگی۔

مکرم جاہ انصاری کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال 45 لاکھ ڈالرمالیت کی غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی، تاہم اربوں ڈالر اسمگل ہونے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔انہوں نے پاکستان سے اربوں ڈالر بیرون ملک اسمگل ہونے کی اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کو قلت کی بڑی وجہ قرار دے دی، اور کہا کہ جس ڈالر 210 روپے، 220 اور 225 روپے میں مل رہا تھا، پاکستان میں بلیک مارکیٹ میں 265 اور 266 کا مل رہا تھا، جب کہ خبریں یہ تھیں کہ دوبئی میں اسمگلنگ مافیا 270 اور 272 کا بھی ڈالر خرید رہا ہے۔