Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مکہ ہوٹل میں شہریوں کے ہاتھوں جلائے جانے والے ڈکیتوں کا سنگین کرمنل ریکارڈ سامنے آگیا | زرائع نیوز

مکہ ہوٹل میں شہریوں کے ہاتھوں جلائے جانے والے ڈکیتوں کا سنگین کرمنل ریکارڈ سامنے آگیا

کراچی: نارتھ کراچی مکہ ہوٹل کے قریب اجمیر نگری میں ڈکیتی کے دوران شہریوں نے 2 ڈٓاکوؤں کو پکڑ کر زندہ جلادیا ہے۔کراچی کے علاقے نیوکراچی 11 اے، اجمیر نگری مکہ ہوٹل کے قریب مبینہ طور پر 2 ڈاکو ایک شخص کو لوٹنے کی کوشش کررہے تھے کہ شہریوں نے انہیں پکڑ لیا۔

پولیس کے مطابق مشتعل شہریوں نے دونوں ڈاکوؤں کو تشدد کے بعد زندہ جلادیا، مبینہ ڈاکوؤں سے پستول اور 2 موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی، لاشوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔

واقعے کی ایک موبائل فوٹیج بھی منظر عام پر آئی ہے، جس میں دونوں ڈاکو مردہ حالت میں پڑے نظر آرہے ہیں اور ان کے جسم پر آگ لگی ہوئی ہے،پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے ڈاکوؤں کی شناخت کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

کراچی میں رواں سال کے پہلے ماہ جنوری میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے 10 سے زائد شہریوں کو قتل کیا ہے۔