Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
" چاچا " نے "نگران وزیر کھیل" کو ایک ہی اوور میں 6 چھکے جڑ دیے | زرائع نیوز

” چاچا ” نے “نگران وزیر کھیل” کو ایک ہی اوور میں 6 چھکے جڑ دیے

کوئٹہ :کرکٹرافتخار عرف چاچا نے نگران وزیر کھیل وہاب ریاض کو ایک ہی اوور میں6 چھکے جڑ دیے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان دوستانہ ٹی 20 میچ میں افتخار احمد نے وہاب ریاض کو ایک ہی اوور میں 6 چھکے لگادیئے۔کوئٹہ کے اکبر بگٹی اسٹیڈیم میں اتوار (5 فروری) کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان دوستانہ ٹی 20 میچ کھیلا گیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔کوئٹہ کی اننگز کی خاص بات افتخار احمد کی طوفانی اننگز تھی، انہوں نے 50 گیندوں پر 94 رنز بنائے۔

پشاور زلمی نے اپنا آخری اوور وہاب ریاض سے کروایا جو انہیں بہت بھاری پڑا۔افتخار احمد نے وہاب ریاض کو ایک اوور میں 6 چکھے مارے۔