Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
جمائمہ کی نئی فلم اسلامو فوبیا کے خلاف ایک چیلنج ! | زرائع نیوز

جمائمہ کی نئی فلم اسلامو فوبیا کے خلاف ایک چیلنج !

لندن : عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے کہا ہے کہ ٹی وی میں مسلمان کی مثبت تصویر بہت کم دکھائی جاتی ہے، پاکستانیوں کو ہمیشہ دہشت گرد یا خودکش بمبار کے طور پر دکھایا جاتا ہے۔

برطانوی فلم پروڈیوسر جمائمہ نے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ان کی فلم کسی حد تک ان کی ذاتی زندگی سے متاثر ہے، جب انہوں نے لاہور میں اپنی سابق شوہر عمران خان کی ساتھ 10 سال گزارے۔

انہوں نے اپنی فلم پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ فلم میں اسلاموفوبیا جیسے اہم مسئلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔

49 سالہ جمائمہ نے کہا کہ ٹی وی میں مسلمان کی مثبت تصویر بہت کم دکھائی جاتی ہے، پاکستانیوں کو ہمیشہ دہشت گرد یہ خودکش بمبار کیطور پر دکھایا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نے بتایا کہ میرے بیٹوں کا انگریزی نام نہ ہونے کی وجہ سے ایئرپورٹ پر ان سے غیر معمولی پوچھ گچھ کی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ جب وہ سفر کیلئے ائیرپورٹ جاتے ہیں تو پرواز پر بیٹھنے قبل کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے، تاہم مجھ سے پوچھ گچھ نہیں ہوتی۔

جمائمہ خان نے بتایا کہ ایسی فلم بنانا بہت مشکل ہے جہاں امریکا میں اچھے مسلمان ہوں، میرے خیال میں اسلامو فوبیا ایک حقیقی مسئلہ ہے،اسلامو فوبیا، نسل پرستی جتنا بڑا مسئلہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی فل 24 فروری کو برطانیہ کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔