سندھ حکومت کے ترجمان اور سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے ایم کیو ایم کے بیان و الزامات پر ردعمل جاری کردیا۔
ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی پر دھاندلی کا الزام لگانے سے قبل مصطفیٰ کمال اپنے گریبان میں جھانکیں، انہوں نے پیپلزپارٹی پر دھاندلی کا الزام لگا کر کراچی کے عوام کی توہین کی ہے۔
مرتضی وہاب نے کہا کہ دھاندلی کا الزام لگانے والے مصطفی کمال اور انکی جماعت نے ٹھپے لگانے میں پی ایچ ڈی کررکھی ہے، مصطفیٰ کمال اپنی جماعت کے بانی کی زبان بول رہے ہیں، وہ جان چکے ہیں کہ عوام انہیں مسترد کرچکی ہے۔
ہم امن پسند ہیں لیکن خاموشی سے نہیں بلکہ اب کوشش کرکے مریں گے، مصطفیٰ کمال
سندھ حکومت کے ترجمان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں شکست کے خوف سے آپکی جماعت نے راہ فرار اختیار کی، چائنہ کٹنگ کے بانی ہم پر بیہودہ الزام عائد کررہے ہیں، دنیا جانتی ہے کراچی کے عوام کے ساتھ ناانصافی کسی اور نے نہیں آپکی جماعت نے کی۔ آپ کی جماعت نے ہمیشہ اقتدار کے مزے لوٹے اور شہر کے لئے کچھ نہیں کیا۔
