Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ایم کیو ایم نے مردم شماری کی منظوری دی، مرتضی وہاب نے ثبوت جاری کردیا | زرائع نیوز

ایم کیو ایم نے مردم شماری کی منظوری دی، مرتضی وہاب نے ثبوت جاری کردیا

کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے مردم شماری کی منظوری کے حوالے سے ایک اہم دستاویز شیئر کردی جس میں ایم کیو ایم نے مردم شماری کی حمایت اور منظوری دی۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر مشترکہ مفادات کونسل کی جانب سے منظور کی گئی مردم شماری کی دستاویز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں یہ ریکارڈ کیلیے شیئر کررہا ہوں‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’متنازع مردم شماری کی منظوری کے فیصلے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اختلاف کیا اور احتجاج کیا تھا جبکہ پی ٹی آئی حکومت میں اتحادی رہتے ہوئے ایم کیو ایم اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے مردم شماری کے نتائج کی حمایت کی اور منظوری دی‘۔

مرتضیٰ وہاب نے لکھا کہ ’ایم کیو ایم نے کابینہ یا پارلیمنٹ کے سامنے مردم شماری کے نتائج پر اعتراض کیوں نہیں کیا تھا؟‘۔