Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مشرف محسن تھے، شاندار طریقے سے الوادع کریں گے، ایم کیو ایم کا اعلان | زرائع نیوز

مشرف محسن تھے، شاندار طریقے سے الوادع کریں گے، ایم کیو ایم کا اعلان

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کا جسد خاکی کراچی آیا تو ان کی تدفین شان دار اور یاد گار انداز سے کریں گے۔

کراچی میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب میں کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ آج شب غم ہے پاکستان کے محسن پرویزمشرف انتقال کرگئے، آمر ہوتے ہوئے بھی پرویزمشرف نے بنیادی جمہوریت کا بہترین نظام دیا اور آزاد میڈیا کی بنیادرکھی۔

انہوں نے کہا کہ متعصب عدالت نے نامناسب کلمات کہے تو پرویز مشرف سے اظہار یکجہتی کیلئے پورا کراچی باہرآگیا۔