اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ رشید کیخلاف موچکو اور لسبیلہ میں درج مقدمات معطل کر دیے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں شیخ رشید کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس پر سماعت کی۔
ہائیکورٹ نے شیخ رشید کیخلاف موچکو اور لسبیلہ میں درج مقدمات پر پولیس کو کارروائی سے روک دیا،عدالت نے حکم دیا کہ موچکو اور لسبیلہ میں شیخ رشید پر درج مقدمات معطل کر دیں،جبکہ بار کونسلز،ایڈووکیٹ جنرل اور اٹانی جنرل کو نوٹسز جاری کر دئیے گئے۔
وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کے خلاف ایک اور ایف آئی آر موچکو کراچی میں درج کی گئی،عدالت نے استفسار کیا کہ بیان دینے کی جگہ پولی کلینک اسپتال ہے تو کراچی میں مقدمہ کیسے درج ہو گیا؟ایک ہی وقوعہ پر مختلف شہروں میں ایف آئی آر کیسے ہوسکتی ہیں؟وکیل نے بتایا کہ تیسرا مقدمہ مری میں درج کیا گیا جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ ان تینوں مقدمات میں گرفتاری ہوچکی ہے۔
