آئمہ بیگ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا

کراچی : معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بُک پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے آئمہ بیگ نے بتایا کہ ان کی انسٹاگرام پروفائل کو ہیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

انہوں نے بتایاکہ یہ کوشش ناکام رہی لیکن حفاظتی تدابیر کی بنا پر انسٹا باکاؤنٹ کو لاک کیا گیا ہے ۔

انسٹاگرام حکام کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم چند روز میں آئمہ بیگ دوبارہ انسٹاگرام پر آجائیں گی۔