کراچی : سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی میت دبئی سے خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی پہنچا دی گئی ہے۔دبئی سے میت لے کر آنے والی پرواز ایم ایل ایم 567 میں سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی اہلیہ، صاحبزادی اور دیگر بھی کراچی پہنچے ہیں۔
پرویز مشرف کی میت آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ دبئی سے مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجکر 12 منٹ پر روانہ ہوئی تھی۔خصوصی پرواز MLM-567 نے رات 9:51 بجے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔
طیارے کو کراچی کے اولڈ ٹرمینل کے قریب پارک کیا گیا تھا۔سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی میت اور اہل خانہ کو اولڈ ٹرمینل سے سخت سیکورٹی میں ان کی منزل پر پہنچایا گیا۔
