Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اردو لغت بورڈ کی زبوں حالی کی وجہ سامنے آگئی | زرائع نیوز

اردو لغت بورڈ کی زبوں حالی کی وجہ سامنے آگئی

کراچی : اردو لغت بورڈ میں مختلف گریڈ کی افرادی قوت کی شدید قلت کا شکار،55اسامیوں پرصرف 14لوگ کام کررہےہیں۔

اردو لغت پرکام کرنے والا صرف ایک ماہردستیاب ہے،سن 1973کے آئین کی شق 251کے تحت قومی زبان کو سرکاری سطح پررائج کرنے کے اقدامات اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہیںاردو ڈکشنری بورڈ سے پچھلے 6 سالوں سے کوئی نئی جلد منظرعام پرنہیں آئی،طلبہ کی یہاں آمدورفت انتہائی محدود ہے۔

اردو لغت بورڈ کی 55اسامیوں میں سے 41 کے خالی ہونے کا انکشاف ہوا ہے،صرف 14 افراد ان اسامیوں پر کام کر رہے ہیں جبکہ ماہرین میں ایک شخص اسکالرز کی اسامیوں پر لغت کاکام کررہا ہے،باقی تمام افراد مختلف گریڈزکے آفس ورکرز ہیں،وفاقی حکومت کی جانب سے بھرتیوں کے لیے ابھی کوئی اقدام سامنے نہیں آیا،سن 1973کی آئین کی شق 251کے تحت قومی زبان کوسرکاری و دفتری سطح پررائج کرنے کے لیے کوئی بھی سنجیدہ اورٹھوس اقدامات ناپید ہیں۔

ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر راشد حمید نے کا کہنا ہے کہ اس عمارت میں پیشہ وارنہ ذمہ داریوں مامورافرادی قوت کی کمی کا یہ عالم ہے کہ ایک فردتین لوگوں کا کام کررہاہے،عمارت کو دوبارہ فعال رکھنے کے لیے دوبارہ افتتاح تو کردیا گیا،تاہم وفاقی حکومت کے ادارے ’’اردو ڈکشنری (لغت) بورڈ‘‘ نے 22 جلدوں اور ہزاروں صفحات پر مشتمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرحان فتح پوری ، جمیل جالبی جیسی ادب کی ناموراورگرانقدر شخصیات نےسن 1985میں اس عمارت کی بنیاد رکھی،یہ بات کسی بھی زندہ اورادب کے دلدادہ معاشرے کے لیے قطعی طورپرمناسب نہیں ہے کہ تہذیب سے جڑے اداروں کو کمزوریا پھر مکمل طورپرمعدوم ہوتے دیکھیں،ہم نے یہ عزم کیا ہے کہ اس ادارے کو قائم رہنا ہے۔