Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پاکستانی پاسپورٹ پرسفرکرنے والا افغان شہری کو آف لوڈ | زرائع نیوز

پاکستانی پاسپورٹ پرسفرکرنے والا افغان شہری کو آف لوڈ

کراچی: ایف آئی اےامیگریشن نے پاکستانی پاسپورٹ پرسفرکرنے والے افغان شہری کو آف لوڈ کردیا۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران افغان مسافر کو آف لوڈ کردیا، گل محمد خان نامی افغان مسافر پاکستانی پاسپورٹ پر سفر کر رہا تھا،اورملازمت کی غرض سے دبئی جارہا تھا، گرفتار ملزم پاکستانی شہریت کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات پر حکام کو مطمئن نہ کرسکا۔

گرفتار ملزم اپنی جائے پیدائش اور خاندان کے افراد کے حوالے سے مکمل طور پر لاعلم تھا، دوران تلاشی ملزم کے موبائل سے افغان تذکرہ برآمد کر لیا گیا۔

ملزم اپنے موبائل پر بھی افغانستان کا واٹس ایپ نمبر استعمال کررہا تھا، ملزم کو قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا، اس حوالے سے مذید تفتیش جاری ہے۔