کراچی : سابق صدرپرویز مشرف کے خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی نماز جنازہ گل مہرملیر کینٹ پولو گراؤنڈ میں ایک بج کر 45 منٹ پر ادا کی جائے گی، جس کے بعد پرویزمشرف کی تدفین کراچی کے فوجی قبرستان میں کی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اولڈ فوجی قبرستان میں پرویز مشرف کی قبر تیار کرلی گئی ہے اور قبرستان کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، رینجرز نے قبرستان کی سیکیورٹی انتظامات سنبھال لیے ہیں۔
