Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
بڑی بڑی باتیں کرنے والے نے گرفتاری پر رونا دھونا مچا رکھا ہے, امتیاز شیخ | زرائع نیوز

بڑی بڑی باتیں کرنے والے نے گرفتاری پر رونا دھونا مچا رکھا ہے, امتیاز شیخ

کراچی : وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ جوجیل کو سسرال اور ہتھکڑی کو زیور بولتا تھا وہ پولیس والوں کے گلے لگ کر رو رہا ہے۔وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے عمران خان کے ’جیل بھرو تحریک‘ کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان جیل بھرو تحریک سے پہلے جیل سے آنے والوں کا رونابند کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ جیل جانے کاان کو اتناہی شوق ہے تو مقدمات میں ضمانتیں کیوں کرارہے ہیں, امید ہے عمران خان جیل بھرو تحریک کا آغاز زمان پارک سے اپنی گرفتاری دے کر کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خود جیل جائیں یا نہ جائیں قانون اپنا راستہ اپنائے گا،عمران خان کاجیل بھرو تحریک کا اعلان شروع ہونے سے پہلےہی ٹھس ہوگیا, پی ٹی آئی کے سابق وزراء اور ارکان اسمبلی نے بیرون ملک جانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔