Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے ترسیلات زر 5.686 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں | زرائع نیوز

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے ترسیلات زر 5.686 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

اسلام آباد :روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پارپاکستانیوں کی ترسیلات زر کاحجم 5.686 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جنوری کے مہینے میں سمندر پار پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے 110 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملک ارسال کیا جس کے بعد ان اکائونٹ کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر 5.686 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

اعدادوشمار کے مطابق جنوری کے مہینے میں سمندر پارپاکستانیوں نے مزید 13ہزار 663 اکائونٹس کھولے جس کے بعد روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے کھاتہ داروں کی تعداد 524822 ہو گئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کاحجم 3.6 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

روایتی نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں سمندر پاکستانیوں نے اب تک 1.800 ارب ڈالر، اسلامی نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں 1.779 ارب ڈالر اور پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 48 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق جنوری کے مہینے میں سمندر پار پاکستانیوں نے آر ڈی اے کے ذریعے مجموعی طورپر 72 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ۔