اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بینکنگ کورٹ کا حکم چیلنج کر دیا۔
عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے کورٹ حاضری کی اجازت نا دینے کا بینکنگ کورٹ کا حکم چیلنج کیا ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی اجازت دی جائے اور عدالت کا 31 جنوری کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔
