ریاض : سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ سلمان انسانی امداد اورریلیف مرکز(کے ایس آر ای ایف) کوشام اور ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں فوری امداد مہیّا کرنے کے لیے ایک فضائی پل بنانے کی ہدایت کی ہے۔
سعودی حکومت کی جانب سے دکھ کی اس کھڑی میں ترکی کے عوام اور حکومت کی جانب سے اپنی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرادی گئی ہے ،اس حوالے سے سعودی حکام کو ضروری اقدامات کے لئے شاہی فرمان بھی جاری کردیاگیاہے ۔
