اسلام آباد : صدر عارف علوی نے انتخابات کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔ان کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کریں، آئین تاخیرکی اجازت نہیں دیتا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن الیکشن ایکٹ 2017ء کے مطابق صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کرے۔
