کراچی: سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو 3 روز کیلئے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق تمام فلنگ اسٹیشنز جمعہ 10 فروری کی صبح 8 بجے سے 13 فروری کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے۔علاوہ ازیں تمام جنرل انڈسٹریز اور کیپٹو پاور کے لئے بارہ فروری کو 24 گھنٹے کے لئے گیس فراہمی بند کی جائے گی۔
ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ فیصلے کا مقصد گھریلو صارفین کی ضروریات پوری کرنا ہے۔
