Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
تُرکیہ کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں سے سعودی شہریوں کا انخلا | زرائع نیوز

تُرکیہ کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں سے سعودی شہریوں کا انخلا

انقرہ : ترکیہ میں قیامت خیز زلزلے کے بعد وہاں پر موجود سعودی عرب کے شہریوں کو واپس بلانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

انقرہ میں قائم سعودی سفارت خانے نے اپنے آفیشل ’ٹویٹر‘اکاؤنٹ کے ذریعے سعودی شہریوں کے ترکیہ سے انخلاء، ان کی روانگی کے انتظامات اوراضنہ ایئرپورٹ کے ذریعے سعودی عرب جانے کے لیے روانہ ہونے کی تصاویر شائع کی ہیں۔

سعودی سفارت خانے کی طرف سے ترکیہ کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں موجود سعودی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفارت خانے کے ساتھ رابطہ کریں۔ اس حوالے سے سفارت خانے نےسعودی شہریوں سے رابطے کے لیے ایمرجنسی رابطہ سیل قائم کردیا ہے تاکہ سعودی شہریوں کی واپسی کے لیےاور کسی مشکل میں ان کی مدد کی جا سکے۔

سفارت خانے کا کہنا ہے کہ وہ ترک حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں موجود سعودی شہریوں کی مدد کی جا سکے اوران کے انخلا کی کوشش کی جا سکے۔