Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کارسرکار میں مداخلت کا کیس،عمران خان کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست مسترد | زرائع نیوز

کارسرکار میں مداخلت کا کیس،عمران خان کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست مسترد

اسلام آباد: عدالت نے پی ٹی آئی احتجاج اور کار سرکار مداخلت کیس میں عمران خان کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنٰی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

15 فروری کیلئے طلبی کے سمن جاری کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی عدالت میں الیکشن کمیشن فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی احتجاج اور کار سرکار میں مداخلت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان زخمی ہیں جس کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔

پراسکیوٹر نے بتایا کہ شوکت خانم کا میڈیکل قانونی طور پر لیگل نہیں ہے۔ عدالت نے عمران خان کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنٰی کی درخوست مسترد کر دی،عمران خان کے 15 فروری کیلئے طلبی کے سمن جاری کر دئیے گئے۔