اسلام آباد : تحریک انصاف کی ضمنی انتخابات 16 مارچ کے بجائے 19 مارچ کو کرانے کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں ذرائع الیکشن کمیشن کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ضمنی الیکشن والے متعلقہ حلقوں میں 16 مارچ کو مقامی چھٹی دی جائے گی۔
الیکشن کمیشن متعلقہ صوبوں کو ان حلقوں میں مقامی چھٹی کیلئے خط لکھے گا،الیکشن کمیشن 60 روز میں ضمنی انتخابات کرانے کا پابند ہے،اور اگر 19 مارچ کو الیکشن کرانے سے آئینی خلاف ورزی ہو جائے گی۔
تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات کی تاریخ تبدیل کرنے کی درخواست کی۔پی ٹی آئی نے 16مارچ کی بجائے 19مارچ کو انتخابات کے انعقاد کی تجویز دی۔
اس حوالے سے سیکریٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر نے الیکشن کمیشن کو ایک خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے انعقاد کر شیڈول جاری ہو چکا ہے، الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کیلئے جمعرات کا دن مقرر کیا ہے، جمعرات کے دن عوام کا بڑا حصہ اپنے نجی و سرکاری امور کی انجام دہی میں مصروف ہو گا۔
