Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کراچی تبلیغی اجتماع کا دوسرا روز، شرکا زائد، جگہ کم پڑگئی | زرائع نیوز

کراچی تبلیغی اجتماع کا دوسرا روز، شرکا زائد، جگہ کم پڑگئی

کراچی: تبلیغی جماعت کا کراچی کے علاقے اورنگی میں اجتماع جاری ہے۔ دوسرے روز بڑی تعداد میں شرکا اجتماع گاہ پہنچے۔ نماز جمعہ کے موقع پر اجتماع گاہ کم پڑگئی۔

سندھ اور بلوچستان سے قافلوں کی آمد تاحال جاری ہے۔ مختلف اوقات میں نعیم شاہ، ڈاکٹر سلیم، مولوی عثمان اور مولانا عبید خورشید کے خصوصی بیانات ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا و آخرت میں کامیابی کا راستہ صرف دین ہے، دین میں پورے داخل ہوجائیں۔ اللہ اور رسول ﷺ کے احکامات پر عمل کریں، اپنا احتساب کریں، موت سے پہلے تیاری کریں، والدین کی خدمت کریں، حقوق العباد کا خیال رکھیں، رزق حلال کمائیں، اس کی برکت سے مسائل حل ہوں گے۔

ہفتہ کو ڈاکٹر روح اللہ، پیر اعظم شاہ اور مولانا ضیاء الحق کے بیانات ہوں گے۔اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ اجتماع اتوار کو خصوصی بیان و دعا کےبعد اختتام پذیر ہوگا۔