نیویارک: معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے عالمی ادارے موڈیز نے پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صورتحال تشویشناک قرار دے دی۔
موڈیز کے مطابق آمدنی بڑھانے کے اقدامات آئی ایم ایف کی اگلی قسط جاری کرنےکی پیشگی شرط ہوسکتی ہے۔ سماجی اور سیاسی خدشات حکومت کے ریفارمز پروگرام پر عملدرآمد کو مشکل بنائیں گے۔
حکومت پاکستان کے لیے لیکوڈٹی اور بیرونی خدشات کا زور بڑھا ہوا ہے جبکہ اگلے چند برسوں کی فنانسنگ ضروریات کو حاصل کرنا دشوار رہے گا ۔
