Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کورنگی:‌ نجی اسکول مسمار کردیا گیا | زرائع نیوز

کورنگی:‌ نجی اسکول مسمار کردیا گیا

کراچی کے علاقے کورنگی میں کے ڈی اے نے چائنہ کٹنگ پر بنایا گیا آئیڈیل پبلک اسکول گرا دیا۔

کے ڈی اے کے مطابق اسکول غیرقانونی طور پر نالے پر بنایا گیا تھا۔ اسکول میں آج اسلامیات کا پرچہ تھا اور بچے پیپر دینے پہنچ گئے۔

اسکول میں200 بچے زیرتعلیم تھے۔ یہ اسکول کورنگی کراسنگ پر کے ڈی اے سوسائٹی میں قائم کیا گیا تھا۔ اسکول کے طلباء اوراساتذہ اسکول گرائے جانے پرسراپا احتجاج ہیں۔

اسکول پرنسپل نے دعویٰ کیا کہ اسکول بغیرنوٹس گرایا گیااور ان کے پاس اسکول کی ملکیت کے تمام دستاویزات ہیں۔