Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
مردی شماری میں کم گِنا،ہاتھ پیر باندھ دیئے گئے،رؤف صدیقی | زرائع نیوز

مردی شماری میں کم گِنا،ہاتھ پیر باندھ دیئے گئے،رؤف صدیقی

کراچی،نواب شاہ: احتساب عدالت نے محکمہ سندھ اسمال انڈسٹری میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق دائر ریفرنس منتقل کرنے سے متعلق سابق صوبائی وزیر عبدالرؤف صدیقی کی دائردرخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رؤف صدیقی نےکہا کہ حلقہ بندیوں،مردم شماری میں کم گنے جانے کے بعد ہاتھ پیر باندھ کر الیکشن لڑنےکےلئے کہا گیا،اگر ہم بلدیاتی الیکشن میں حصہ لے لیتے تو یہ ان چیزوں کو قانونی تسلیم کرنے کے مترادف ہوجاتا،کراچی ،حیدراباد،سکھر، نوابشاہ کے حلقوں میں تواتر کے ساتھ یہ ظلم کی کیفیت جاری ہے،یہ اصولی بات ہے کہ بلدیاتی الیکشن یکسر غلط ہے اور اگر غلطی ہو گئی ہے تو اس غلطی کو صحیح کیا جائے،ہمارا یہ پاور شو نہیں احتجاج ہے۔

عبدالروف صدیقی نے گزشتہ روز بینظیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر حاجی عبد الحمید شیخ و دیگر عہدیداران سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

بینظیر آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے انہیں اسمال انڈسٹری کے انڈسٹریل ایریا کے مسائل کے متعلق آگاہی دی گئی جس پر سابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت عبدالروف صدیقی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے فون پر رابطہ کیا۔ گورنر سندھ نے یقین دلایا کہ وہ ان مسائل کو حل کرنے کے لئے ہدایات جاری کریں گے اور وہ خود بھی نواب شاہ کا دورہ کرکے چیمبر آف کامرس کے عہدیداران سے ملاقات کریں گے ۔

عبدالروف صدیقی نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران عبدالحمید شیخ،حاجی شفیع الرحمان جدون۔ شکیل راجپوت،اکرم آرائیں و دیگر کے ہمراہ اسمال انڈسٹری کے انڈسٹریل ایریا کا دورہ بھی کیا۔