’ثابت ہوگیا بانی ایم کیو ایم نے عمران فاروق کو کرنے کا حکم دیا‘
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، جسٹس شاہ رخ ارجمند نے 39 صفحات پر مبنی کیس کا فیصلہ جاری کیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ’یہ بات ثابت ہوگئی کہ ڈاکٹر عمران فاروق کو قتل کرنے کا حکم بانی متحدہ نے دیا اور لندن کے دو سینئر رہنماؤں نے یہ حکم پاکستان پہنچایا‘۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیر پر معظم علی نے قتل کے لیے لڑکوں کا انتخاب کیا، جن لڑکوں کو یہ کام سونپا گیا اُن میں محسن علی اور کاشف کامران شامل تھے۔
عدالتی فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ محسن علی اور کاشف کامران کو برطانیہ میں لے جاکر رہائش سمیت دیگر انتظامات میں بھرپور مدد فراہم کی گئی۔