Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عالمی پابندیوں کا مقابلہ،گورنرسندھ کا ایرانی قوم کو خراج تحسین | زرائع نیوز

عالمی پابندیوں کا مقابلہ،گورنرسندھ کا ایرانی قوم کو خراج تحسین

کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر تسلیم کرنے والے ممالک میں ایران پہلے نمبر پر ہے،1979کے اسلامی انقلاب کے بعد سے ایران نے اب تک ہر شعبہ میں نمایاں ترقی کی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے عوام نے بین الاقوامی پابندیوں کا ایک متحد قوم کی حیثیت سے مقابلہ کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایرانی انقلاب کی44ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کے دوران کیا۔ تقریب میں قونصل جنرل ایران حسن نوریان اور دیگر ممالک کے سفارت کار،سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ ،صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ بھی شریک تھے۔

گورنر کہا کہ پاک ایران تعلقات کئی صدیوں پر محیط ہیں، دونوں ممالک مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں، جبکہ تعلیم و صحت کے شعبوں میں قریبی رابطہ دونوں ممالک کے عوام کے لئے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ ہم ایک دوسرے کے وسائل کو استعمال کرکے اپنی معیشت کو بہتر کرسکتے ہیں۔درایں اثنا کامران ٹیسوری نے خیبر پختونخواہ کے نگراں وزیراعلیٰ محمد اعظم خان اور آئی جی کو ٹیلی فون کیا۔ گورنرسندھ نے پولیس لائنز مسجد میں ہونے والے خود کش دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا اورشہید پولیس اہلکار وں کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ گورنرسندھ نے کہا کہ تعزیت کے لئے جلد پشاور کا دورہ کروں گا۔

گوررنر سندھ سے الجزائر کے سفیر براہیم رومانی نے گورنرہاﺅس میں ملاقات کی۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، تجارت کے فروغ ، سرمایہ کاری اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان الجیریا سے تعلقات کو خا ص اہمیت دیتا ہے، پٹرولیم ، توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں باہمی اشتراک سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا،باہمی وسائل استعمال کرکے دونوں ممالک کی معیشت کو تیز کیا جا سکتا ہے،الجزائر کے سفیر نے گورنرسندھ کو الجزائر کے دورے کی دعوت دی اور کہا کہ الجیریا کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے بھی گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ملاقات کی اور ان کو غلاف کعبہ شریف کا حصہ پیش کیا۔ گورنرنے اس قیمتی اور متبرک تحفے پر سعودی عرب کے سفیر کا شکریہ ادا کیا۔