کراچی: فیروز آباد کے علاقے سندھی مسلم سوسائٹی کے قریب بینک سے 23 لاکھ روپے لیکر نکلنے والے شہری کو ملزمان نے لوٹ لیا ایس ایچ او فیروز آباد انعام جونیجو کے مطابق ہفتے کی دوپہر سندھی مسلم میں قائم نجی بینک سے ایک شخص 23 لاکھ روپے لیکر نکلا تو ملزمان نے اس کا تعاقب شروع کردیا ۔
مذکورہ شخص جیسے ہی بینک سے عقب میں اپنے دفتر کے قریب پہنچا تو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے رقم سے بھرا ہوا بیگ چھین کر فرار ہوگئے ایک ملزم ہیلمنٹ اور دوسرا پی کیپ پہنا ہوا تھا جن کی سی سی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔
ایس ایچ او نے مزید بتایا پیر کو بینک کے عملے سے بھی پوچھ گچھ کی جائیگی لگتا ہے ملزمان بینک سے ہی متاثرہ شخص کا تعاقب کررہے تھے ،واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی
