Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
سانحہ کارساز کی برسی پر تعزیتی اجتماعات کااعلان، زرداری کاخصوصی پیغام |

سانحہ کارساز کی برسی پر تعزیتی اجتماعات کااعلان، زرداری کاخصوصی پیغام

کراچی: پیپلز پارٹی نے سانحہ کارساز کی برسی ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منانے اور ملک بھر میں تعزیتی اجتماعات منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مرکزی تقریب آج بدھ کو کراچی میں ہوگی، جس سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔ ملک بھر میں ہونے والے تعزیتی اجتماعات میں پی پی پی چیئرمین کا خطاب ویڈیو لنک کے ذریعے براہِ راست نشر کیا جائے گا۔

پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی اور پی پی پی کراچی ڈویژن کے صدر و سابق صوبائی وزیر سعید غنی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ سانحہ کارساز تاریخ میں پرامن سیاسی کارکنوں پر ہونے والے بدترین دہشتگرد حملوں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے سانحہ کارساز کی 16 ویں برسی کے موقعے پر شہرِ قائد میں مرکزی تعزیتی اجتماع کے انعقاد اور اس دن کے حوالے سے دیگر سرگرمیوں کے بارے میں بتایا کہ منگل کی شام پارٹی عہدیداران و کارکنان یادگارِ کارساز کے مقام پر شمعیں روشن کر کے اور پھول رکھ کر شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

سابق صدر مملکت اور صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری نے یوم شہدا سانحہ کارساز کے موقع پر کارساز کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18اکتوبر کے شہداءکی قربانی، بہادری اور وفاداری کی تاریخ ہے،شہداءکی قربانی رائیگاں نہیں ہوگی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ اٹھارویں آئینی ترامیم جمہوریت کے شہداءکی جدوجہد کا ثمر ہے۔ انہوں نے کہ پاکستان کو مکمل فلاحی ریاست بنانے تک جمہوریت کے شہداءکے خون کے مقروض رہیں گے۔