Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کو تمام ایئرپورٹس پر سفر کی اجازت دے دی | زرائع نیوز

سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کو تمام ایئرپورٹس پر سفر کی اجازت دے دی

اسلام آباد: عمرہ ادائیگی کے لیے جانے والے زائرین کے لیے زبردست خوشخبری آ گئی۔سعودی حکومت نے زائرین کو تمام ائیرپورٹس پر سفر کی اجازت دے دی۔

سعودی حکومت نے عمرے کے ویزے کے حامل زائرین کو سعودی عرب کے تمام انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سفر کی اجازت دے دی۔اس سے قبل عمرے کے ویزے کے حامل مسافر صرف جدہ اور مدینہ ائیرپورٹ سے سفر کرتے تھے۔

سول یوی ایشن کے مطابق ملکی و بین الاقوامی پروازیں عمرہ زائرین کے لیے سعودی عرب کا کوئی بھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ استعمال کر سکتی ہیں۔سعودی ایوی ایشن کے مطابق دمام، القسیم، ریاض سمیت تمام ائیرپورٹس سے آمد اور روانگی کی سہولت دستیاب ہو گی۔پروازوں کو نئے نوٹیفیکیشن پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والی ائیرلائنز کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔