شہری نے نصف درجن بینک کی اے ٹی ایم میں ایلفی ڈال دی

مری : شہری نے نصف درجن بینک کی اے ٹی ایم میں ایلفی ڈال دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ مری میں پیش آیا جہاں پر ایک نامعلوم شخص نے نصف درجن بینک کی اے ٹی ایمز میں ایلفی ڈال دی۔

مختلف بینکوں کی اے ٹی ایم ایلفی ڈال کر بلاک کردی گئی جس کے بعد بینک صارفین کو اے ٹی ایم میں سے رقم نکالنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں تاحال معلوم نہیں ہو سکا کہ اے ٹی ایم میں ایلفی ڈالنے والا شخص کون تھا اور اس اقدام کے پیچھے کیا وجوہات ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ہی اے ٹی ایم میں ایلفی ڈال کر بلاک کرنے والے شخص کو ڈھونڈ لیا جائے گا۔

مذکورہ شخص کے اقدام سے شہریوں کو رقم نکالنے میں دشواری پیش آ رہی ہے۔ اے ٹی ایم سے مختلف طریقوں سے کیش نکالنے کی وارداتیں بھی پیش آتی رہتی ہیں۔