ایم کیو ایم کا ایک اور کارکن دوران حراست جاں بحق

کراچی: متحدہ لندن کا کارکن عامر شیخ اسیری کے دوران جاں بحق، متحدہ قومی موومنٹ لندن نے مطالبہ کیا ہے کہ جیل کے اسیر کارکن عامر شیخ کے جاں بحق ہونے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے۔

اپنے جاری بیان میں رابطہ کمیٹی نے لیاقت آباد ٹاؤن یون 164 کے کارکن عامر شیخ گذشتہ 16 ماہ سے جیل میں اسیر تھے ۔عامر شیخ پر پی ایس پی میں شمولیت کیلئے شدید دباؤ ڈالاجارہا تھا اورسیاسی وفاداری تبدیل نہ کرنے کے باعث انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی تھیں،

انہوں نے کہا کہ اچھی صحت کے حامل شخص کا اچانک انتقال کرنا بہت سے سوالات کو جنم دے رہا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے چیف جسٹس آف سپریم کور ٹ عامر شیخ کے انتقال پر ازخود نوٹس لیکر تحقیقات کرائیں۔ رابطہ کمیٹی نے عامر شیخ کے سوگوار لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں:

اپنا تبصرہ بھیجیں