Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
گاڑیوں کی قیمتیں : وزارت صنعت وپیداوار سے رپورٹ طلب | زرائع نیوز

گاڑیوں کی قیمتیں : وزارت صنعت وپیداوار سے رپورٹ طلب

کراچی: وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے اخبا رات میں شا ئع ہو نے والی خبروں اور کرا چی و دیگر شہروں سے ملنے والی متعدد شکا یات پر گا ڑیوں کی قیمتوں میں من ما نی مر ضی سے یک طر فہ اضا فے کا نوٹس لیتے ہو ئے وزارت صنعت و پیدا وارسے14 دن میں تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مقا می طور پر گاڑیاں تیار کر نے والی کمپنیوں کی طر ف سے آ ئے روز قیمتوں میں یکطر فہ اضا فہ بد انتظا می کے زمر ے میں آ تاہے، جس سے خر یدار پر یشا ن ہیں۔

ریگو لیٹر ی اتھا رٹی ہونے کے نا طے وزارت صنعت و پیداوارکی ذمہ داری ہے کہ وہ گا ڑ یوں کی قیمتوں کو چیک کر ے اور ان کے تعین کے سلسلے میں کو ئی میکنزم تیار کرے۔ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ انجینئر نگ ڈو یلپمنٹ بو رڈ (ای ڈی بی)کے پا س ایسا کو ئی میکنزم نہیں ہے کہ وہ گا ڑیوں کی قیمتوں کو ریگو لیٹ یا ان کی نگرا نی کر ے۔

اس صو رتحا ل کے پیش نظر وفاقی محتسب نے عوامی مفاد میں معا ملے کا نوٹس لیتے ہو ئے وزارت صنعت و پیدا وار اور ای ڈی بی سے مفصل رپورٹ طلب کر لی ہے۔