Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروصنعتکاروں کا اظہارتشویش | زرائع نیوز

گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروصنعتکاروں کا اظہارتشویش

کراچی: کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر فراز الرحمان نے وفاقی کابینہ کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں 124 فیصد تک اضافہ کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اضافہ قابل قبول نہیں، حکومت معاشی بحران میں صنعتوں کو سہولیات فراہم کرے تاکہ معیشت کا پہیہ چل سکے لیکن بدقسمتی سے حکومت آئی ایم ایف کی شرائط پر بدحال صنعتوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہی ہے۔

صدر کاٹی نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے پیداواری لاگت مزید بڑھے گی جس کے نتیجے میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔ فراز الرحمان نے کہا کہ حکومت 310 ارب روپے کی رقم جمع کرنا چاہتی تھی تو اس کیلئے مختلف زرائع پر عملدرآمد کیا جاسکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور سرکاری افسران کی شاہ خرچیاں اور وی وی آئی پی کلچر ختم کیا جائے تو اس سے دگنی رقم کی بچت کی جاسکتی ہے۔

صدر کاٹی نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ حکمران اپنے اضافی اخراجات کم کرنے کیلئے تیار نہیں اور آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے موجودہ ٹیکس کنندگان پر مزید بوجھ بڑھا کر آسان فیصلے کرنا چاہتی ہے۔ صدر کاٹی نے کہا کہ حکومت ٹیکس نیٹ بڑھانے میں بھی ناکام ہو رہی ہے جس سے موجودہ ٹیکس پیئرز پر بوجھ ناقابل برداشت ہوتا جا رہا ہے۔

فراز الرحمان نے وزیر اعظم شہباز شریف سے اپیل کی کہ وہ گیس کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ واپس لیں، سرکاری افسران کی شاہ خرچیوں اور وی وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کریں۔