Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ڈکیتیوں سمیت مختلف جرائم میں ملوث سیکیورٹی گارڈ گرفتار | زرائع نیوز

ڈکیتیوں سمیت مختلف جرائم میں ملوث سیکیورٹی گارڈ گرفتار

کراچی : پولیس نے پرائیوٹ سکیورٹی گارڈ محمد دین ولد ولی گل کو ناجائز اسلحہ، منشیات فروشی اور ڈکیتیوں سمیت دیگر سنگین جرائم کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے منگو پیر کے قریب ساتھیوں سمیت ڈکیتی کے دوران محمد حسین کو قتل کردیا تھا جسکا مقدمہ مدعی مسلم خان کی مدعیت میں تھانہ منگھوپیر میں درج ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم قتل ،ڈکیتیوں،منشیات اور ناجائز اسلحے کے مقدمات میں مفرور کراچی کی پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنی میں ملازمت کر رہا تھا۔

ملزم کا ایک سہولت کار اور ساتھی ساحل عرف سعود پہلے ہی جیل میں ہیں،ملزم کو بغیر پولیس تصدیق کے کیسے اسلحہ دیکر ڈیوٹی پر رکھ لیا