Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عمران تو عدالت آنے کو تیار ہیں لیکن ڈاکٹروں نے منع کیا ہے, فواد چوہدری | زرائع نیوز

عمران تو عدالت آنے کو تیار ہیں لیکن ڈاکٹروں نے منع کیا ہے, فواد چوہدری

اسلام آباد : تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان کو مزید 2 ہفتے کے آرام کی ضرورت ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان تو عدالت آنے کو تیار ہیں لیکن ڈاکٹروں نے انہیں منع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں، ابھی عدالت چلتا ہوں، اُن کے ڈاکٹر کہتے ہیں، ہڈی ابھی جڑی ہے، یہ دوبارہ کھل سکتی ہے۔پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان ڈرنے والے نہیں، وہ حکومت کو گھر بھیج کر ہی رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے پرامن احتجاج کیا گیا، جس میں عمران خان شامل نہیں تھے، ان پر مقدمہ کیا گیا۔فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ عمران خان سڑک پر عوام کو لیڈ کرنے کےلیے آئیں گے، اصل مسئلہ سیکیورٹی بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی ادارے کہہ چکے ہیں کہ عمران خان پر دوبارہ حملہ ہوسکتا ہے۔پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ عمران خان، نوازشریف نہیں، جو انہیں لندن جانا ہے اور واپس نہیں آنا۔