Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ایران فرقہ وارانہ دہشت گردی کا مرکز ہے، شاہ سلمان | زرائع نیوز

ایران فرقہ وارانہ دہشت گردی کا مرکز ہے، شاہ سلمان

ریاض: سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ ایران دہشت گردی کا مرکز بنا ہوا ہے اور وہ دیگر ممالک کے معاملات میں مداخلت کر رہا ہے جو عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے جب کہ ایران نے ہماری خاموشی کو کمزوری سمجھا۔

امریکا عرب اسلامی سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ امریکا اوراسلامی دنیا کے درمیان یہ سربراہ اجلاس انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اسلام  امن کا پیغام دیتا ہے اور بے گناہ کو مارنا پوری انسانیت کو مارنے کی طرح ہے، دہشت گردوں نے مسلمانوں کے قبلے کو نشانہ بنانے کی سازش کی لیکن بدی کی طاقتیں جہاں بھی ہوں ان کے خلاف متحد رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایک سینٹر بنانے کا فیصلہ کیا اور اسلامی عسکری اتحاد دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے بنایا گیا ہے، امید کرتے ہیں دیگرممالک بھی اس اتحاد میںٕ شامل ہوں گے۔

شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ ایران دہشت گردی کا مرکز بنا ہوا ہے اور وہ دیگر ممالک کے معاملات میں مداخلت کر رہا ہے جو عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے جب کہ ایران نے ہماری خاموشی کو کمزوری سمجھا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو دہشت گردی کا سامنا رہا ہے لیکن ہم نے دہشت گردوں کو شکست دینے میں کامیابی حاصل کی جب کہ داعش سمیت تمام دہشت گرد تنظیموں کا خاتمہ چاہتے ہیں، دہشت گردوں کی معاونت کرنے والوں کا مقابلہ کریں گے اور انہیں انجام تک پہنچائیں گے۔

بشکریہ ایکسپریس