Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ملکی حالات کی ذمے داری ن لیگ پر نہیں ڈالی جا سکتی, مریم نواز , اجلاس کی اندرونی کہانی | زرائع نیوز

ملکی حالات کی ذمے داری ن لیگ پر نہیں ڈالی جا سکتی, مریم نواز , اجلاس کی اندرونی کہانی

لاہور ; ن لیگ کی سنیئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے اس حکومت کی کارکردگی ہماری پارٹی پر نہیں ڈالی جا سکتی۔

سنیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز کی یوتھ کے نمائندوں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

مریم نواز نے ن لیگ کو موجودہ حالات سے بری الزمہ قرار دینے کی کوشش کی۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اس حکومت کا حصہ نہیں ہوں یہ میری حکومت نہیں،اس حکومت کی کارکردگی ن لیگ پر نہیں ڈالی جا سکتی۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کا بیانیہ تو بے بنیاد الزامات ہے،ہم تو سچ بولتے ہیں۔عمران خان نے جیل بھر و تحریک کی بات کی،عمران خان نے بیانیے کے لیے سوشل میڈیا کی مدد لی،ہمیں بھی سوشل میڈیا پر ردعمل دینا پڑتا ہے،نواز شریف اور شہباز شریف نے آسان قسطوں پر قرضے دیے۔