کراچی : وفاقی وزیربرائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان میں باصلاحیت نوجوانوں کی کوئی کمی نہیں، ملکی مسائل کا حل جمہوریت کے تسلسل میں ہے۔
وفاقی وزیر نے ترکیہ کی سی ایم او سمٹ سے خطاب میں کہا ہے کہ گزشتہ حکومت نے پاکستانی معیشت کو بری طرح تباہ کیا ،گزشتہ حکومت کی پالیسیوں سے کاروبار کو نقصان ہوا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بہت جلد تمام بحرانوں پر قابو پا لے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو انفرادی طور پر اچھا کرنا اور سوچنا ہو گا۔
انہوں نے بی آئی ایس پی کے اغراض و مقاصد سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پاکستان کی 90لاکھ مستحق خواتین کو مالی معاونت فراہم کرتا ہے ،یہ پروگرام سماجی تحفظ کا بہترین پروگرام ہے۔
