Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سپریم کورٹ کا 90 دن میں انتخابات نہ کرانے کے خلاف درخواست پر سماعت سے انکار | زرائع نیوز

سپریم کورٹ کا 90 دن میں انتخابات نہ کرانے کے خلاف درخواست پر سماعت سے انکار

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے 90 دن میں انتخابات نہ کرانے کے خلاف درخواست پر سماعت سے انکار کر دیا۔عدالتِ عظمیٰ میں درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شعیب شاہین نے دائر کی تھی۔

شعیب شاہین نے استدعا کی کہ ہم نے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی ہے، ہماری درخواست کو سنا جائے۔

جسٹس منیب اختر نے کہا کہ آپ کی درخواست ہمارے سامنے نہیں ہے، انتخابات کا معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا ہے۔جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ بینچ تشکیل دینے کا اختیار چیف جسٹس کے پاس ہے، یہ چیف جسٹس کی صوابدید ہے کہ وہ کیس سماعت کے لیے مقرر کریں یا نہ کریںئ