ماسکو: روس کے صدر ویلادیمیر پیوٹن کی قریبی سمجھی جانے والی ساتھی عمارت کی 16 ویں منزل سے گر کر ہلاک ہوگئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق مرینا ینکینا روسی وزارت دفاع کے مالی معاونت کے شعبے سے وابستہ تھیں۔
58 سالہ مرینا ینکینا کی لاش سینٹ پیٹرزبرگ کے علاقے میں رہائشی کمپلیکس کے فرش پر پڑی تھی جس کو ایک راہگیر نے شناخت کیا۔ مرینا ینکینا کو یوکرین جنگ کے لیے فنڈنگ کی کوششوں کو بڑھانے والی شخصیات سمجھا جاتا تھا۔
عمارت سے ملنے والی چیزوں سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ اپارٹمنٹ مرینا ینکینا کے شوہر کی ملکیت ہے اور وہ وہاں رہائش پذیر نہیں تھیں۔
