Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سجل علی نے کرینہ کپور کے پرانے انداز "پھو" کو نئے طریقےسے پیش کر دیا | زرائع نیوز

سجل علی نے کرینہ کپور کے پرانے انداز “پھو” کو نئے طریقےسے پیش کر دیا

کراچی : اداکارہ سجل علی نے کرینہ کپور خان کی فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ سے مشہور کردار ’پوجا (Poo)‘ کو نئے انداز میں پیش کیا۔برطانوی صحافی ہارون رشید نے انسٹاگرام پر سجل علی کے ساتھ اپنی ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں دونوں نے فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ کے ایک سین کو اپنے انداز میں دوبارہ پیش کیا، جس میں ایک لڑکا پوجا سے اپنے ساتھ فلم دیکھنے کے لیے چلنے کو کہتا ہے اور پوجا اس پیشکش کو انتہائی نرالے انداز میں ٹھکرا دیتی ہے۔

سجل علی اور ہارون رشید دونوں نے ہی فلم کے اس منظر کو بہت زبردست انداز سے پیش کیا ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند بھی کیا جارہا ہے۔